ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے،
ملک میں اب تک 12 کروڑ 43 لاکھ 9 ہزار 711 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 62 لاکھ 18 ہزار 183 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔