پی ٹی اے نے کہا کہ پیر کی
شام 6 بجے کے قریب خرابی کی اطلاع ملی اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی
بینڈوتھ کی بندش ہوئی
پاکستان
ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سب مرین کیبلز کے بین
الاقوامی لینڈنگ اسٹیشنوں کے 2 لائسنس ہولڈرز میں سے ایک ٹرانس ورلڈ ایسوسی
ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) کے صارفین، کمپنی کے سب مرین کیبل سسٹم میں مبینہ طور
پر ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ کا سامنا کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ پیر کی شام 6 بجے کے قریب خرابی کی اطلاع ملی اور اس کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خرابی ٹرانس ورلڈ بینڈوڈتھ کے صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروس میں تعطل کا باعث بن سکتی ہے۔