اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا
عدالت نے
ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے، ایس او
پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی شکایت پر گرفتاری نہ کی جائے، ایس او پیز
پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کخلایف پی ایف یو جےکی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
وفاقی
وزیر امین الحق نے پیکا آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس
میں انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ پیکا ایکٹ ترامیم سے متفق نہیں کیونکہ اس میں
اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں نہیں لیا گیا،ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور
فیک نیوز کی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بے چینی پھیل رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آرڈیننس چیلنج کرنے کلئےر پٹیشن تیار کر لی جبکہ (ن) لیگ کی طرف سے یہ پٹیشن جلد دائر کئے جانے کا امکان ہے۔