صحافی اطہر متین کا قاتل خضدار سے گرفتار- ، پولیس
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل کے مقتول صحافی اطہر متین کے قاتل کو خضدار بلوچستان سے گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی
ذرائع نے بتایا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں کراچی پولیس نے خضدار
میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا، پولیس اور احساس اداروں
نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے، گرفتار
ہونے والوں میں صحافی اطہر متین کا قاتل بھی شامل ہے۔
جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کراچی پولیس چیف آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔
کراچی
پولیس چیف آفس کے باہر احتجاج میں کراچی پریس کلب کے ممبران ، تمام صحافتی
تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی، یہ صحافی کی شہادت کے بعد پہلا احتجاج تھا
جو پولیس کو دیے گئے الٹی میٹم کے بعد کیا گیا۔
احتجاج میں اطہر متین
کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔ اطہر متین کی صاحبزادی نے کراچی پولیس چیف غلام
نبی میمن سے اپنے والد کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔