Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2022 11:05 pm views : 297

Islamabad - Pakistan Peoples Party leader and former interior minister Rehman Malik has died in Islamabad
  • Urdu

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد طبی مسائل کا شکار تھے۔
ان کے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کی میت کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رحمان ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا شمار بے نظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سینیٹر رحمان ملک 12 دسمبر 1951ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تھا۔
رحمان ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں بطور ڈائریکٹر کیا تھا۔ بے نظیر بھٹو جلا وطن ہوئیں تو رحمان ملک بھی جلا وطن ہو گئے اور ان کے ساتھ ہی واپس آئے۔
2008 کے انتخابات ہوئے تو انھیں وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ تعینات کیا گیا۔ بعد ازاں وہ سینیٹر منتخب ہوکر وزیر داخلہ بن گئے۔ وزارت داخلہ سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی رہے۔
پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں وہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات کی صورت میں پل کا کردار بھی ادا کرتے رہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رحمان ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان کے کردار کو سراہا جاتا رہا ہے۔
کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی جبکہ حکومت نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا تھا

Recent News

“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved