Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 23, 2022 11:07 pm views : 337

Islamabad - Opposition parties have stated they will not run in the by-elections
  • Urdu

حکومت گرانے کی حکمت عملی میں اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات سامنے آگئے ہیں

فوری عام انتخابات پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات سامنے آگئے
پیپلز پارٹی اور حکومتی اتحادی فوری انتخابات کی مخالفت کررہے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) اور مولانا فضل الرحمان فوری انتخابات کے حامی ہیں۔
حکومت گرانے کی حکمت عملی میں اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، کیوں کہ مسلم لیگ ن ار مولانا فضل الرحمان فوری انتخابات کے حامی جب کہ پیپلزپارٹی اور حکومتی اتحادی عام انتخابات کی مخالفت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کا وار حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، مریم نواز اور نواز شریف حکومت مخالف تحریک کو فائنل ٹچ دیں گے، اور تحریک عدم اعتماد، اعتماد کا ووٹ، لانگ مارچ سمیت دیگر آئینی و قانونی راستوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اہم اجلاس میں حکومت گرانے کے لئے تعاون کے بدلے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے کئے گئے مطالبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا، سابق صدر آصف علی زرداری تاحال حکومتی اتحادیوں کے اپوزیشن کی تحریک میں شامل نہ ہونے کی وجوہات بارے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کی جانب سے حکومت گرانے کے بعد کی صورتحال پر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں، اور وہ فوری نئے انتخابات کی حامی نہیں، اور اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں کہ اتنخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں، اور پیپلزپارٹی بھی اتحادی جماعتوں کے مؤقف کی حامی ہے، جب کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں فوری انتخابات چاہتی ہیں، تاہم آج ہونے والے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن کے دیگر قائدین کو فوری نئے انتخابات کے مؤقف میں نرمی پر قائل کریں گے، وہ  خصوصی طور پر (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو اپنے مؤقف پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے علاوہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی شامل ہوں گے، جب کہ ن لیگ کی طرف سے مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، سعد رفیق موجود ہوں گے۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں اپوزیشن حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے گی، ملاقات کے بعد شہبازشریف اپوزیشن قائدین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیں گے۔

Recent News

“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved