بلوچستان اور ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد فضل رحمان عرف خیری کا تعلق گاوٴں لونی سے جبکہ دوسرے مہران کا تعلق گاوٴں روڑی سے ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سب مشین گنز، ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے،