نور مقدم قتل کیس : ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا حکم، ظاہر جعفر کو قتل،
اٖغوا ،جرم چھپانے ،حبس بے ویگر دفعات سمیت کے تحت سزا سنائی گئی-شریک ملزمان جمیل اور جان محمد کو 10،10سال قید-
تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سماعت ہوئی ، مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر سمیت ملزمان کو عدالت میں پیش گیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کیلئےغیر معمولی اقدامات کیے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔
سیشن عدالت نے تھراپی ورکس کے ملزمان کو بری کرتے ہوئے شریک ملزمان جمیل اور جان محمد کو 10،10سال قید کی سزا کا حکم دیا جبکہ ظاہرجعفر کے والدین کو عنایت جرم کے الزام سے بری کردیا۔
ظاہر جعفر کو قتل،اٖغوا ،جرم چھپانے ،حبس بے ویگر دفعات سمیت دفعہ 201، 364 ،342,176 ،109 ،302 کے تحت سزا سنائی گئی۔