مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے- وکیل محسن بیگ
جوڈیشل مجسٹریٹ وقارحسین گوندل نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں محسن بیگ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
وکیل صفائی نے عدالت میں بتایا کہ محسن بیگ کیخلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا محسن بیگ کی ضمانت منظور کی جائے۔
اس پر عدالت نے محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور محسن بیگ کو 30ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا تھا۔