پاکستان آئندہ ماہ ای پاسپورٹ جاری کرنیوالے ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا
وزیراعظم عمران خان روس کے تاریخ ساز دورے کے بعد پاکستان کی سکیورٹی دستاویز (الیکٹرانک پاسپورٹ) کے اجراء کا تاریخی آغاز کریں گے، جسے قومی دستاویز کا درجہ حاصل ہوگا.
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز کریں گے۔
اس کے ساتھ پاکستان کا قومی ادارہ نادرا اور ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس وطن عزیز پاکستان کو اس شعبے میں انڈیا پر سبقت مل جائے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں ندارہ کے 28 شناختی کارڈ اسٹیشن بھی قائم کیے جارہے ہیں۔