Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 31, 2022 05:46 pm views : 275

Location : PID

Islamabad- IMF is a temporary comfort, have to rely on own strength, says Saad Rafique
  • Urdu

اسلام آباد، ریاست چلانا کِھلنڈرے لوگوں کا کام نہیں، وفاقی وزیر سابق وزیراعظم پر برس پڑے، سعد رفیق کہتے ہیں آئی ایم ایف ایک وقتی سکون ہے، اپنے زوربازو پر انحصار کرنا ہوگا

وفاقی وزیر ہوابازی اور ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاست چلانا کِھلنڈرے لوگوں کا کام نہیں۔ جب جنگل میں آگ لگ جائے تو درندے بھی اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
پی آئی ڈی اسلام آباد میں مشیر برائے امور کشمیرقمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب ہم پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچانے کے لیے کوشش کر رہے تھے،تب ایک بھارت اور پی ٹی آئی کے مہربان تھے جو چاہ رہے تھے کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام نہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شوکت ترین جیسا پروفیشنل شخص ایسا کرے گا۔آئی ایم ایف ایک وقتی سکون ہے۔ وزیراعظم نے فلڈ ریلیف کانفرنس کی، اس میں تمام وزرا کو مدعو کیا گیا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پنجاب، پختونخوا، جی بی اور آزاد کشمیر کے وزرائے اعلیٰ کو شرکت سے روکا گیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو جانور کہنے والے سوچیں وہ خود کیا ہیں۔ سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بدترین حالات میں ہے، سیلاب میں ہے اور آپ بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ریاست چلانا کِھلنڈرے لوگوں کا کام نہیں ہے۔  سیلاب کے موقع پر افواج پاکستان، پی ڈی ایم اے سمیت سب نے بہترین کام کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جلد ہی  اتحادیوں کی مدد سے پروگرام دیں گے۔ملنے والی امداد اتنی کافی نہیں کہ ضرورت پوری ہو سکے۔ہمیں اپنے زور بازو پر انحصار کرنا ہوگا۔کوئٹہ کراچی نیشنل ریلوے سے کٹ گئے ہیں ۔ نواب شاہ ٹریک پر 15 انچ پانی بہہ رہا ہے۔ سبی کے قریب ایک ریلوے پل گر گیا ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved