Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 19, 2022 02:22 pm views : 346

Location : Sehwan Sharif

Sehwan Sharif- At least 20 people killed after passenger van falls into ditch near Sehwan
  • Urdu

سیہون میں مسافر وین کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ، سیہون شریف حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا؟ 24گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب ، وزیرمواصلات مولانا اسعدمحمود نے سیہون شریف حادثے کا نوٹس لے لیا

خیرپور سے دادو جانے والی وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب کھڈے میں گرگئی۔ حادثے میں 20 خواتین، بچے اور بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے اتنظامیہ کی جانب سے کٹ لگائے تھے، جس کو 2 ماہ بعد بھی پُر نہیں کیا گیا، اسی باعث حادثہ پیش آیا۔
مسافر وین میں سوار افراد خیرپور میرس کے علاقے داؤد ہالی پوٹا سے درگاہ لعل شہباز قلندر جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ڈرائیور کو کٹ نظر نہ آیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو، انتظامیہ اور پولیس اہلکار امداد کے لیے پہنچ گئے، متاثرہ افراد کو نکال کر عبداللّٰہ انسٹیٹیوٹ اسپتال سیہون منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں آٹھ خواتین، چھ لڑکیاں اور چھ لڑکے شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت ہوگئی، جس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
حادثے کے بعد محکمہ صحت سندھ اور مقامی انتظامیہ نے سیہون انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سیہون اور بھان کے درمیان مسافر وین کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے جامشورو پولیس کو جائے وقوع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایات دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جائے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا وین حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved