Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 26, 2022 02:35 pm views : 463

Location : national press club

Islamabad- Govt Asked to Allow Import of Sugar on Permanent Basis for Price Stability
  • Urdu

پرائم انسٹیٹیوٹ کاچینی مارکیٹ میں قیمتوں پر کنٹرول اور برآمدی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ ، پرائم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رپورٹ جاری ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے سال چینی کی قلت اور اگلے سیزن کے لیے گنے کی بوائی میں تاخیر  کا خدشہ ہے

پرائم انسٹیٹیوٹ کی  جانب سےنئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوگرز ملز کی جانب سے کارٹیلائزیشن کو روکنے اور ملکی مارکیٹ میں استحکام کیلئے ریفائنڈ چینی کی درآمد کی اجازت دی جائے اور شوگر ملز کو گنے کی فصل کی فوری ادائیگی کیلئے حکومتی دباؤبڑھایا جائے۔
پاکستان کے شوگر سیکٹر میں ریاست مارکیٹ گٹھ جوڑ کی اصلاح: تجزیہ، سفارشات اور روڈ میپ" نے سفارش پیش کی ہے کہ کسانوں اور صنعت دونوں کو مراعات اور رلیف فراہم کرنے کے لیے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور برآمد کرنے پر موجودہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ رپورٹ میں اہم اشاریوں، حکومتی پالیسیوں اور تجارتی امکانات کے رجحانات کا تجزیہ کرکے پاکستان میں چینی کے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ سیکٹر کی بہتر کارکردگی کے لیے اصلاحات کے لیے روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں رپوٹ پیش کرتے ہوئے پرائم انسٹیٹیوٹ کے طلحہٰ عادل اور علی سلمان کا کہنا تھا کہ چینی کے شعبے کی سپلائی چین کے ہر پہلو: کاشتکاری، گنے کی قیمتوں کا تعین، گنے کی کرشنگ، چینی کی خوردہ قیمت اور چینی کی تجارت براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت کے زیر اثر ہے۔ حکومت نے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے انتظامی کنٹرول نافذ کیے ہیں لیکن چینی مارکیٹ میں مختلف قیمتوں پر فروخت ہوتی ہے اس طرح حکومتی اقدام بے سود ہو جاتا ہے۔ جبکہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان حکومت کو قیمتوں کے کنٹرول کا استعمال نہ کرنے اور سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارش کرتا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت چینی کی تجارت کو کنٹرول کرتی ہے۔ سرپلس کے وقت چینی کی برآمد پر پابندی سے ملوں کے لیے اسٹاک فروخت کرنا اور کسانوں کو ادائیگیاں کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس طرح، پورے شعبے کو نقصانات کا سامنا ہے۔ اس وقت شوگر ملوں کے پاس تقریباً 1.3 ملین ٹن چینی کا اضافی ذخیرہ ہے جسے ملکی سپلائی پر کوئی اثر پڑے بغیر 1 بلین ڈالر کمانے کے لیے آسانی سے برآمد کیا جا سکتا ہے کیونکہ نئی فصل تیار ہے۔ بدقسمتی سے حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسی وجہ سے ملوں نے کسانوں سے گنے خریدنے اور کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر یہ مسئلہ برقرار رہا تو اگلے سال چینی کی قلت اور اگلے سیزن کے لیے گنے کی بوائی میں تاخیر ہونے والی ہے۔


Recent News

Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore 1:59
Central Ashura Procession of Shabih-e-Alam and Zuljanah Held in Lahore
Jun 26, 2026 05:12 pm
Rescue 1122 on High Alert 1:22
Rescue 1122 on High Alert
Jun 26, 2026 04:39 pm
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security 1:43
Ashura Processions Held Across Pakistan Amid Tight Security
Jun 26, 2026 04:29 pm
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved