Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 07, 2022 12:53 pm views : 380

Location : Domestic place

Islamabad- Regional countries should work together to achieve common goals: Ahsan Iqbal
  • Urdu

عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پر کام کی ضرورت ہے ، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سارک ممالک  میں موسمیاتی تبدیلیاں روس اور یوکرین کی جنگ سے زیادہ خطرناک ہیں ، سماجی تحفظ کے پروگراموں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں پر ریلیف دینے کی ضرورت ہے،حکومت نے غریب ترین اضلاع کیلئے 40 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، وزارت ترقی و منصوبہ بندی میں ایس ڈی جیز یونٹ قائم کیا گیا ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات46.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، سیلاب کے باعث غربت میں 3.7 فیصد سے 4 فیصد اضافہ ہوا، 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی، 25 غریب ترین اضلاع میں سے بھی 19 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے،
فرینڈز آف پاکستان کانفرنس 10 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ادارہ برائے پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد کئی چیلنج درپیش ہیں، تمام سارک ملکوں کو بہتر معیار زندگی کے چیلنجز کا سامنا ہے، سارک ملکوں میں موسمیاتی تبدیلیاں روس اور یوکرین کی جنگ سے زیادہ خطرناک ہیں،
احسن اقبال نے کہا کہ معاشی بحالی ایک طویل مدتی ایجنڈا ہے، خطے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ ایجنڈے پر کام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافہ اور توازن ادائیگی کے بحران کا سامنا ہے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں پر ریلیف دینے کی ضرورت ہے، حکومت نے غریب ترین اضلاع کیلئے 40 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، وزارت ترقی و منصوبہ بندی میں ایس ڈی جیز یونٹ قائم کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی 6کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، سیلاب کی وجہ سے لاکھوں ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں، سماجی تحفظ کے پروگراموں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، گرین ہائوس گیسز میں خطے کا حصہ بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء دنیا کا ایک پسماندہ خطہ ہے، 6 سال سے ہم سارک سمٹ کے انعقاد کا فیصلہ ہی نہیں، ہمیں آپس میں جنگ کی بجائے غربت، بے روزگاری موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved