Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 16, 2022 08:50 pm views : 344

Location : Different places

Islamabad- Eight years and still awaiting justice': Parents of APS martyrs march in Peshawar , 'Nation pays tribute to APS martyrs', says PM Shehbaz
  • Urdu

پاکستانی تاریخ کا کربناک دن، سانحہ اے پی ایس پشاور کو آٹھ سال بیت گئے ، وزیرِ اعظم کاکہنا ہے کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا ، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے دردناک سانحے کو گزرے 8 برس بیت گئے ، گولہ بارود اور خودکش جیکٹوں سے لیس درندہ صفت حملہ آوروں  نے بچوں اور اساتذہ سمیت ایک سو انچاس افراد کو شہید کیا، قوم دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے آج بھی پرعزم ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے 8 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبردہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، دنیاکیلئےپیغام ہےکہ پاکستان نےدہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔
سانحۂ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 16 دسمبر کے سانحۂ اے پی ایس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اُس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ظلم کی داستان رقم کی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر2014 کو یاد کرکے آج بھی روح کانپ جاتی ہے، اُس صبح 6 دہشتگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں گھس کرطلبا اور ٹیچرز کو یرغمال بنایا اور اندھا دھند گولیان برسائیں، سفاک درندے جو جو سامنے آتا رہا اُس کی زندگی چھینتے رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے اسکول کا گھیراؤ کیا اور خود کار اسلحے سے لیس کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 خود کش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد جہنم واصل کیا۔
6 گھنٹے سے زائد آپریشن کے بعد اسکول کو کلئیر کیا گیا، سانحے میں 132 طلبا، اساتذہ اورعملے سمیت 150افراد شہید ہوئے، اس واقعے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نئی روح پھونک دی، جس کے بعد حکومت اور دیگر اداروں نے مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا۔
حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو دسمبر 2015ء میں سزائے موت دیدی گئی ان ملزمان کو ملٹری کورٹس نے سزائے سنائیں جس کی اس وقت کے آرمی چیف نے توثیق کی تھی۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved