Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 01, 2023 05:10 pm views : 353

Location : GHQ

Peshawar- Pakistan Grapples with Terrorist Attack That Left 101 Dead
  • Urdu

خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم

امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے پشاور خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا جبکہ پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا۔
خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے آج ارسال کیے جائیں گے جس کے بعد پیشرفت رپورٹ سامنے آئے گی۔
تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مختلف اوقات میں آنے والے چار مشتبہ افراد کی انٹری پر کام جاری ہے اور دیکھنا ہوگا کہ مشتبہ افراد سہولت کار تو نہیں تھے۔
پولیس لائنز اور اطراف کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق حملہ آور کو پولیس لائنز سے سہولت ملنے کا عنصر تحقیقات میں شامل ہے۔
دوسری جانب، دھماکے کے بعد پولیس لائنز کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی دروازے پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائنز کے تمام اسٹاف کی پروفائلنگ بھی شروع کر دی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ بڑے آپریشن کے لیے پوری آبادی کے انخلا کی بات ہوگی، تو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے البتہ انٹیلی جنس بیس آپریشنز ہونے چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور کا سر اور کچھ اعضاء ملے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلنگ فرانزک کے لیے بھجوا دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کنٹرول کسی علاقے پر اس طرح نہیں ہے جس طرح 10، 12 سال پہلے تھا۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے پشاور خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا۔
اس موقع پر انسداد دہشت گردی اور سرحدی سلامتی پر بھی گفتگو کی گئی۔
سینٹ کام کے مطابق آرمی چیف سے پشاور پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ پشاور میں ایک مسجد پر ہونے والے خودکش بم حملے کی مذمت کرتا ہے ، یہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والی خبر ہے اور ہم اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
واٹسن نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا دفاع نہیں کیا جاسکتا اور نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ ہے، امریکہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے مبینہ خود کش دھماکے میں شہداء کی تعداد 101 ہوگئی ہے جبکہ 216 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved