Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 24, 2023 01:07 pm views : 380

Location : Barkhan

Quetta- Barkhan killings: Woman presumed dead, five kids recovered after minister's arrest
  • Urdu

بارکھان واقعہ؛ مغوی خاتون گراں ناز بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب ، دکی، کوہلو اور بارکھان میں کارروائیاں کی گئیں، خاتون اور بچوں کو میڈیا کے سامنے لاکر تفصیلات دی جائیں گی

پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خان محمد مری کی اہلیہ مغوی گراں ناز کو بیٹی اور بیٹوں سمیت بازیاب کرا لیا۔
ذرائع کے مطابق مغوی خاتون گراں ناز، اس کی بیٹی اور بیٹوں کو کوہلو سے بازیاب کروایا گیا۔ لیویز اور پولیس ذرائع کے  مطابق مغویوں کو کمشنر ژوب ڈویژن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دکی،کوہلو،بارکھان میں پولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، جس کے بعد بازایاب افراد کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
کوہلو میں ابتدائی چھاپے میں خان محمد کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹے کو بازیاب کرایا گیا جب کہ دیگر مغوی بچے ،عبدالغفار،عبدالستار بھی بعد ازاں بازیاب کرا لیے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایک مغوی بچے کو دکی جب کہ 2 بچوں کو بارکھان ڈیرہ بگٹی بارڈر کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر بازیاب کرایا گیا۔
اغوا کاروں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کی کوشش نہیں کی اور آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔  لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے تمام 6 افراد سرکار کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق گراں ناز اور ان کے بچوں کو میڈیا کے سامنے لاکر تمام تفصیلات دی جائیں گے۔
گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے اپنے بازیاب کرائے گئے خاندان کو کوئٹہ میں جاری دھرنے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
بازیاب ہونے والی خاتون گراں ناز کے شوہر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک لاش میرے بیٹے محمد نواز اور دوسری عبدالقادر کی ہے ، بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے وزیرِ مواصلات سردار عبدالرحمٰن کھیتران زیرِ حراست ہیں ، پولیس کی مدعیت میں تھانہ بارکھان میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے ، گراں ناز نے ویڈیو میں الزام لگایا تھا کہ کھیتران نے اسے اور اس کے 7 بچوں کو نجی جیل میں قید رکھا ہوا ہے۔
سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے، سرداری سے ہٹانے کی سازش قرار دیا تھا۔



Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved