Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2016 05:51 pm views : 1192

Location : GHQ

Rawalpindi- DG ISPR Lieutenant General Asim Saleem Bajwa Press Briefing
  • Urdu

راولپنڈی، شوال کو سوئٹزرلینڈ اور پیرس جیسا بنا دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جون 2014 میں جب آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو شمالی وزیرستان دہشت گردی کا مرکز تھا لیکن اب شوال کو سوئٹزرلینڈ اور پیرس جیسا بنا دیا ہے۔
راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 2014 میں ملک میں ہر وقت دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے، 2014 ملک میں صرف آئی ای ڈی کے 311 دھماکے ہوئے، اس کے علاوہ بڑے دھماکے 74 اور26 خود کش دھماکے ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر حملہ ہوا، اسی سال ایف سی کے 23 جوانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور ان کی گردنوں سے فٹبال کھیلا گیا جس کے بعد 15 جون 2014 کو آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ ہوا جس کے تین مرکزی نکات تھے کہ آپریشن بلا امتیاز ہوگا، سول آبادی کا نقصان کم سے کم ہوگا اور عوام جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ جب آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو شمالی وزیرستان دہشت گردی کا گڑھ تھا، وہاں بھتہ وصول کیا جاتا تھا اور کوئی وہاں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن ہمارے جوانوں نے قربانیاں دے کر شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا، وہاں سے بڑی مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لیا، ان کے ٹھکانے تباہ کئے اور وہاں ایک ایک گھر، مسجد اور اسکول کو کلیئر کیا، شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں سے جو بارود قبضے میں لیا گیا وہ مسلسل 21 برس تک استعمال کیا جا سکتا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہے اور اب شوال کا علاقہ سوئٹزلینڈ اور پیرس جیسا بن چکا ہے، وہاں صرف چلغوزے کی فصل سے اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرستان سے بھاگنے والے دہشت گردوں کا خیبر ایجنسی میں بھی پیچھا کیا اور 900 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرونس پائی جاتی ہے، آپریشن ضرب عضب کا مقصد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے اس لئے جہاں بھی ضرورت پڑی کومبنگ آپریشن کیا جائے گا، ملک میں اب تک 168 کومبنگ آپریشن کئے جا چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ داعش مشرقی وسطیٰ سے دنیا بھر میں پھیلی، داعش نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کی لیکن پاکستانی معاشرے نے اسے قبول نہیں کیا، ایک ایک ہزار روپے دے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کے لئے وال چاکنگ کروائی گئی، داعش نے ٹی وی چینلز پر حملے کئے، دہشت گردوں نے سرگودھا میں میڈ یا ہا ؤس پر بھی حملہ کیا جب کہ کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کی بس پر حملے میں بھی داعش ملوث تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ داعش اب صرف مشرقی افغانستان کے کچھ علاقوں میں باقی رہ گئی ہے جب کہ پاکستان میں داعش گروپ 25 افراد پر مشتمل تھا اور حافظ عمر اس کا کمانڈر تھا، حافظ عمر نے 315 افراد کو نشانہ بنایا اور 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا، داعش سے تعلق کے الزام میں 309 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Recent News

Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Six Terrorist Killed in Clash Between Police and Terrorists in Lower Dir 1:02
Six Terrorist Killed in Clash Between Police and Terrorists in Lower Dir
Jun 24, 2026 11:30 am
Massive Fire at Islamabad Weekly Sunday Bazaar Reduces 335 Shops and Stalls to Ashes 1:21
Massive Fire at Islamabad Weekly Sunday Bazaar Reduces 335 Shops and Stalls to Ashes
Jun 24, 2026 11:00 am
Iranian President Arrives in Islamabad with High-Level Delegation for Official Visit 1:29
Iranian President Arrives in Islamabad with High-Level Delegation for Official Visit
Jun 23, 2026 04:24 pm
National Assembly Approves Pakistan’s Budget for Fiscal Year 2026–27 1:01
National Assembly Approves Pakistan’s Budget for Fiscal Year 2026–27
Jun 23, 2026 03:47 pm
Tight Security Measures in Rawalpindi Ahead of Iranian President’s Pakistan Visit 1:19
Tight Security Measures in Rawalpindi Ahead of Iranian President’s Pakistan Visit
Jun 23, 2026 03:06 pm
Profit Mafia Active as Solar Panel Prices Refuse to Fall 2:12
Profit Mafia Active as Solar Panel Prices Refuse to Fall
Jun 23, 2026 11:37 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved