Sep 05, 2018 06:46 pm
views : 507
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا،انڈیکس میں 132 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بدھ کو (5ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41620پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 334کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 210 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔