Sep 05, 2018 06:52 pm
views : 368
Location : I.I Chundrigar Road
Karachi- Dismissed Police Official Protest
کراچی، برطرف پولیس اہلکاروں کا سینٹرل پولیس آفس کے سامنے احتجاج
محکمہ پولیس حکومت سندھ کے برطرف پولیس اہلکار سڑکوں پر نکل آئے اور سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے سامنے احتجاج کرکے ٹریفک بلاک کردیا، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سندھ پولیس کے سابق اہلکاروں نے برطرفی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ مصروف شاہراہ پر رش کے اوقات میں احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
احتجاجی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں 2013 سے 2015 کے درمیان بھرتی کیا گیا تھا تاہم بلاوجہ برطرف کیا گیا۔ ان اہلکاروں کا تعلق بدین، دادو، ٹھٹہ، سکھر اور دیگر اضلاع سے ہے اور ان میں سندھ ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔