Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 19, 2018 03:18 pm views : 352

Location : Idara Noor-e-Haq

Karachi- Ameer JI Karachi Hafiz Naeem Press Conference
  • Urdu

کراچی، کراچی کیلئے پانچ سو ارب کے پیکج کا وقت اور بجٹ کے تعین کے ساتھ اعلان کیا جائے ، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی  کیلئے پانچ سو ارب روپے کے تین سالہ پیکج ، تمام شعبوں  کیلئے جامع اور واضح عملدرآمد منصوبے کا وقت اور بجٹ کے تعین کے ساتھ اعلان کیا جائے ۔کے فور منصوبہ، ایس تھری گرین لائن منصوبے فی الفور مکمل  کئے جائیں اور ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سرکلر ریلوے کے پروجیکٹ پر فوری کام شروع کیا جائے۔ کراچی کے پانی کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اس کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت اپنا کردار اد اکریں،وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کی طرف سے  کے ای کی حمایت کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم کی واپسی کو بھی یقینی بنائیں ۔نادرا کی جانب سے عوام سے غیر ضروری اور قدیم دستاویزات طلب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔بنگالیوں اور افغانیوں کو شناختی کارڈ کی فراہمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والوں کو بھی شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت کی ہم مذمت کرتے ہیں ، اس فیصلے کو ہرگز واپس نہیں لیا جانا چاہیئے ۔اس حوالے سے فوری طور پر قانون سازی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی سرکاری جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں ان کو اپ گریٹ کر کے گرانٹ فراہم کی جائے اور وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ،صفائی ستھرائی ، سڑکوں ، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے لیے طویل المدتی اور قلیل المدتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے ۔
انہو ں نے کہاکہ کراچی میں اس وقت امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے ۔ سڑکوں ، گھروں اور دفتروں میں ڈکیتی کی وارداتیں بہت بڑھ چکی ہیں ۔ بچوں کے اغواء کے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ احساس پیدا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے لگتا ہے کہ مجرم شہر میں بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جب وہ از خود وارداتیں کم کر دیتے ہیں تو حکومت کی جانب سے جرائم کے خاتمہ کا ڈھول پیٹنا شروع ہو جاتا ہے ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ جرائم پیشہ افراد کے سر پرست حکومت میں شامل ہوں جن کی وجہ سے ان عناصر کو چھوٹ مل گئی ہو

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved