Sep 20, 2018 08:43 pm
views : 376
Location : M.A.Jinnah Road
Karachi- 9th Muharram, Prayer Magribain
کراچی، نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے نماز مغربین کی ادائیگی
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی، نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پررواں دواں ہے۔ جن کی سیکورٹی پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہےجبکہ شہر میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ مرکزی جلوس میں شریک عزاداروں کی جانب سے جامع کلاتھ کے قریب نماز مغربین ادا کی گئی۔
مختلف مقامات پر منعقدہ مجالس میں ذاکرین کی جانب سے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی بھی ڈالی گئیں۔
مرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔