Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2019 11:08 pm views : 275

Location : Press Club

Karachi- Citizen Protest Against Police
  • Urdu

کراچی،سینٹرل جیل میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج

سینٹرل جیل کراچی میں رانا زاہد کے پولیس کے ہاتھوںمبینہ قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے سینٹرل جیل میں رانا زاہد کے مبینہ قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ذمہ دار اہلکاروں اور افسران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ احسن آباد اسکیم 33 میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کے نام پر علاقہ پولیس سائٹ سپر ہائی وے  اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت سے رہائشی گھروں کو مسمار کیے جانے پر احتجاج کرنے والے متاثرہ رانا زاھد کی جھوٹی ایف آئی آر میں گرفتاری اور سینٹرل جیل میں تشدد سے ہلاک کیا گیا جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کرتے ہیںہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رانا زاہد کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کی جائے اور پولیس اور بلڈر مافیا کے جو بھی افراد ملوث ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان کا کہنا تھا کہ راجپوت برادری کے ایک نوجوان کے ساتھ ذیادتی ہوئی انکے مکان کو مسمار کیا گیا اور احتجاج کرنے پر انکے خلاف دہشتگردی کی دفعات لگادی گئیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ واقعے ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
کو آرڈینیشن چیئرمین آریا سندھ رانا سعید کا کہنا تھا کہ ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی کائے علاوہ ازیں ہم انصاف لے حصول کیلئے پاکستان کے کسی بھی کونے میں احتجاج کرسکتے ہیں۔
مقتول شخص کے بھائی رانا شاہد کا کہنا تھا کہ زاہد کا گھر تو گرایا گیا لیکن اسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved