Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2019 01:52 am views : 325

Location : Different Places

Muzafarabad-Protest Against Indian Brutality in Occupied Kashmir
  • Urdu

مظفرا ٓباد،مقبوضہ کشمیر میں پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مدد کی اپیل، کشمیریوں کی دہائی

مقبوضہ جموں کشمیرمیں اپنے پیاروں کی زندگیاں مشکل میں دیکھ کر منقسم کشمیری خاندانوں کے بچے، بچیاں خواتین اور بزرگ بھارت کیخلاف احتجاج کے لئے نکل آئے۔ اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور او آئی سی سے جموں کشمیر میں انسانیت بچانے کے لئے فوری مدد کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چودہویں دن ہندوستانی حکومت اور قابض افواج کی جانب سے جاری کرفیو، پاپندیوں اور مواصلاتی نظام کے بند کیئے جانے کیخلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام سنٹرل پریس کلب کے سامنے کشمیری منقسم خاندانوں کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی۔ دھرنے میں بچوں، بچیوں اور خواتین نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور کچھ دیر جموں کشمیرکے غم میں خاموشی اختیار کیئے رکھی۔
دھرنے میں شریک خاندانوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی مظالم، کرفیو کے نفاظ، ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کیخلاف نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک آزاد کشمیر کے سابق وزیرمحمد حنیف اعوان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 1947 میں سلامتی کونسل سے جو قراردادمنظور ہوئی تھی اس کے مطابق کشمیریوں کا ان کے حقوق دیئے جائیں اور پوری دنیا یہ جان لے کہ پاکستا ن اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اور کوئی ایک چھوٹا حادثہ بھی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
مظا ہرے میں شریک ایک خاتون مشاء خان کا کہنا تھاکہکشمیر میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ ہے کھانے پینے کے لئے کچھ میسر نہیں ہے، آخر کب تک ماؤں کے سامنے ان کے لخت جگر کو ذبح کیا جاتا رہے گا، اس پر اقوام متحدہ کیوں آواز نہیں اٹھا رہی ہے آکر ہم کب تک ظلم سہتی رہیں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved